اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت بانی چیئرمین کی ہدایات کے تحت کی گئی اور مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔سیاسی کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-87 سے محترمہ منزا فاطمہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے66 سے محترمہ عین احمد کو امیدوار نامزد کر دیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ باقی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔