سوشل میڈیا کو قومی بیانیے کے فروغ کیلئے استعمال کیا جائے:ملک احمد خان
لاہور(کرائم رپورٹر )جمہوریت کی بنیاد عوام کے ووٹ کی طاقت پر ہے اور یہ طاقت اس وقت مو?ثر ہو سکتی ہے جب عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور انصاف کی بنیادی سہولیات مہیا ہوں۔ پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کریں اور ریاستی اداروں کو بہتر حکمت عملی سے مضبوط بنائیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقدہ بین الاقوامی جمہوریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا کو قومی بیانیے کے فروغ اور عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے استعمال ہونا چاہیے تاکہ معاشرے میں مثبت سوچ اور ذمہ دار رویوں کو فروغ دیا جا سکے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ افواج پاکستان ایک قابل فخر ادارہ ہے جس کی پیشہ وارانہ مہارت اور قومی خدمت کی تاریخ پر پوری قوم کو ناز ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو بے بنیاد اور علاقائی امن کیلئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرز سیاست کو اپنایا ۔ان کا کہنا تھا ہماری افواج بہادر ہیں ملکی خود مختاری پر ا?نچ نہیں ا?نے دیں گی، ہندوستان بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے ،یہ کشیدگی جتنی ہمیں تکلیف دے گی اتنی ہی انڈیا کے لئے تکلیف دہ ہوگی۔کانفرنس میں پرو ریکٹر یو سی پی ڈاکٹر حماد، ڈین سوشل سائنس اینڈ ہومینیٹیز ڈاکٹر خالد منظور بٹ ،بین الاقوامی محققین، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔