سکیم پوری دنیا کے محققین کے لئے کھلی ہے جسے تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے: رپورٹ
اوسلو(آئی این پی )ناروے نے امریکا کے بڑے دماغ چرانے کی تیاری کرلی جس کے لیے ایک خاص اسکیم متعارف کرائی گئی ہے بق ناروے کی جانب سے ایک نئے اور دلچسپ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے اعلی درجے کے محققین کو اپنے ملک راغب کرنا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ میں ٹرمپ حکومت کے دوران، تعلیمی آزادی پر دبا بڑھتا جا رہا ہے۔دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی ریسرچ کونسل نے ایک نیا فنڈ متعارف کرایا جس کی مالیت 100 ملین نارویجن کرونر (تقریبا 7.2 ملین پائونڈ ) ہے۔