صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا: اداکارہ اقرا عزیز

آپ ان بہترین اداکارائوں میں سے ایک ہیں جنہیں اس ملک کے لوگوں کو دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،اقرا کا صبا کیلئے جذباتی پیغام
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ صبا قمر کے کام نے میرے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے۔اقرا عزیز نے صبا قمر کی جانب سے ملنے والی بھرپور پذیرائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے صبا قمر کی ایک ویڈیو ری شیئر کی ہے، جس میں صبا قمر ایک تقریب کے دوران اپنی ساتھی اداکارہ کی تعریف کرتی دکھائی دیں اور انہیں غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل اداکارہ قرار دیا۔ صبا قمر کے الفاظ سے متاثر ہو کر اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے سینئر اداکارہ کے لیے اپنی بھرپور عقیدت اور احترام کا اظہار کیا ہے۔اقراعزیز نے لکھا کہ آپ کو واقعی اندازہ نہیں کہ آپ کے الفاظ میرے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں، آپ ان بہترین اداکاراں میں سے ایک ہیں جنہیں اس ملک کے لوگوں کو دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں طویل عرصے سے آپ کو سراہتی آئی ہوں۔