سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اگر ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس ریکوری کرے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کرے کیونکہ وہاں زیادہ ریکوری ممکن ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے ترسیلات زر پر سبسڈی اسکیم کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں 20 سعودی ریال سبسڈی شروع ہوئی، 2024 میں یہ 30 ریال کر دی گئی، لیکن حکومت نے رواں سال اسے دوبارہ 20 ریال کر دیا ہے، جس سے 30 فیصد کی بچت ہوگی۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ اسکیم کی وجہ سے ترسیلات میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ زیادہ رقم بھیجی گئی ہے، اسکیم بینکوں کے لیے فائدہ مند ہے اور انکوائری کرائی جانی چاہیے۔