ٹی20 ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 12 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔میچ کے دوران ایک وقت تھا کہ پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹرز 57 رنز پر پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان، 24، فخر زمان 17، کپتان سلمان علی آغا 5 اور صائم ایوب صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔پاکستان کے آخری آو ٹ ہونے والے بیٹر محمد حارث تھے، جو 13 رنز بناکر آو ٹ ہوئے، چھٹی وکٹ پر حسین طلعت اور محمد نواز نے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد نواز نے 24 گیندوں پر 38 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے جبکہ حسین طلعت نے 30 گیندوں پر 32 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 4 بار گیند کو باونڈری لائن کے پار پہنچایا۔پہلی اننگز میں سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 133 رنز بنائے، کامندو مینڈس نے 50 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، یہ فیصلہ اْس وقت درست ثابت ہوا جبکہ آدھی ٹیم 58 رنز پر پویلین لوٹ گئیں۔سری لنکا کے پاتھن آسالنکا 20، پریرا اور ہاسارنکا 15، 15، پاتھن نسنکا 8 اور کوشل مینڈس صفر پر میدان چھوڑ گئے جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 رنز پر ناٹ آو ٹ رہے۔گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رو?ف اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف گزشتہ میچ کی ٹیم کو ہی سری لنکا کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کا یہ پہلا آمنا سامنا ہے، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں اپنے ابتدائی میچز میں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔سری لنکا کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے 4 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت نے مقابلہ 6 وکٹ سے جیتا تھا۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد حارث، شاہین آفریدی، حارث روف، ابرار احمد شامل ہیں۔