24 گھنٹے ،12 گینگز کے 30کارندے گرفتار

 منظم گروہوں کے خلاف ایکشن ،اسلحہ، گولیاں، گاڑیاں، نقدی و سامان برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 گینگز کے 30 کارندے گرفتار کر لئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 گاڑیاں، 15 موٹر سائیکلیں، 17 موبائل فونز، 05 مویشی اور 10 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 257 اشتہاری مجرمان، 84 عدالتی مفرور اور 25 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 05 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 10 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔