پنجاب میں سہولت بازار منصوبہ، اکتوبر تک تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر

پنجاب میں سہولت بازار منصوبہ، اکتوبر تک تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف مشن کے تحت زیرِتعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے سہولت بازار اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے دورے میں ہدایت دی کہ 105 تحصیلوں کی رپورٹس جلد پیش کی جائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار فعال ہیں جبکہ 11 اضلاع میں جدید سہولت بازار آخری مراحل میں ہیں۔فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرائز چیکنگ کے ذریعے شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔