مونٹریال(آئی این پی )بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم(آئی سی اے او) کی تین سالہ جنرل اسمبلی منگل کے روزسے مونٹریال میں شروع ہوگئی ،جہاں دنیا بھر کے ایوی ایشن رہنما بڑھتے ہوئے سائبر حملوں، ماحولیاتی دبائو اور افرادی قوت کی کمی جیسے بڑے چیلنجز پر غور کررہے ہیں ۔ یہ اجلاس 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔برطانوی خبر اساں اداریکے مطابق یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں میں سائبر حملوں کے باعث چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز متاثر ہوئے، جس سے پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوئیں۔ اس صورتحال نے ہوابازی کے شعبے کو ٹیکنالوجی پر بڑھتی انحصار کے باوجود اس کی کمزوریوں کو نمایاں کردیا ہے۔اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب جغرافیائی کشیدگیاں بھی شدت اختیار کر رہی ہیں۔ روس نے 2022 میں آئی سی اے او کی گورننگ کونسل میں اپنی نشست کھو دی تھی اور اب دوبارہ رکنیت کے حصول کے لئے سرگرم ہے