کڑے وقت میں ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں‘پاکستان معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے
سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے‘ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں:وزیراعلی کا بیان
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔مریم نواز کا کہنا ہے کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔