کراچی(آئی این پی)برطانیہ نے پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئربلیو کو پروازوں کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن پہلے اسلام آباد سے لیڈز کیلیے پروازیں چلائے گی جو اسلام آباد سے براستہ استنبول برطانوی شہر لیڈز جائیگی۔نجی ایئرلائن نومبر سے برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ذرائع ایئربلیو کا کہنا ہے کہ لیڈز کے بعد مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی