ملک کی اقتصادی ترقی میں اوور سیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور محنت کا نمایاں حصہ ہے
سڈنی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی پرویز ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کی سرمایہ کاری اور محنت کا نمایاں حصہ ہے۔ علی پرویز ملک نے بین الاقوامی مائننگ اینڈ ریسورسز کانفرنس (آئی مارک) 2025 کے دوران سعودی عرب، سویڈن، اور فرانس سمیت مختلف ممالک کے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جس میں پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک سے سعودی عرب کے صنعت و معدنی وسائل کے نائب وزیر انجینئر خالد المدعفر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معدنیات کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات کی گئی