این اے 18 ہری پورمسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان کامیاب قرار

 بابر نواز خان نے 163996 ووٹ  ،شہر ناز ایوب نے  120220 حاصل کئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ): قومی اسمبلی کے حلقے این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے۔تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان 163996 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز ایوب 120220 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔