پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال،فارم45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئیگی۔ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔عالیہ حمزہ نے الزام لگایا کہ پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔عالیہ حمزہ ن دعویٰ کیا کہ فیصل آباد میں فارم45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا گیا۔