شکایات کے فوری حل کیلئے لیسکو کو مزید 12منی ٹرک فراہم

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لئے لیسکو کو مزید 12منی ٹرک فراہم کردئییگئے ، ٹرکوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب لیسکو ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو رمضان بٹ نے کہا شدید گرمی میں شکایات کا فوری ازالہ اولین فریضہ ہے۔ہم ٹرانسپورٹ کی کمی کو پوراکرنے کیلئے کوشاں ہیں،باقی معاملات میں بھی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔