ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کیساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے: پینٹاگون

واشنگٹن ( آن لائن)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان شان بارنیل نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے دور میں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں خاص طور پر دفاعی تعاون کے معاملات میں یہ تعلقات زیادہ بہتر ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں امریکی مشیر نے علاقائی سلامتی کے حصول میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی صدر ٹرمپ کے باہمی خوشحالی کے ویژن کا حصہ ہے۔