دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے:محکمہ خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اپنے کردار کے موقف کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سب حالیہ جنگ بندی ہوئی ،پاک بھارت دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات دنیا کے مشاہدے میں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے