شانگلہ(آن لائن)شانگلہ میں شدیداندھی طوفان کیساتھ موسلادھاربارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا مختلف علاقوں میں ژالہ باری ، حسب معمول بجلی نظام شدیدمتاثر ہوگیا۔موسلادھاربارش کے بعد شانگلہ شدید سردی کی لپیٹ میں جہاں یخ بستہ ہواؤں نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ سرد ہواؤں کے باعث وادی میں ہر طرف ٹھنڈ کا سماں ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ شانگلہ کے بالائی علاقوں بشمول الپوری اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے