پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت4.1ریکارڈ ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کی گہرائی 22کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ملاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ضلع بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔