ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کی تھی، تاہم آخری سیشن میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے باعث انڈیکس نیچے آ گیا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 20 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 6 پیسے ہو گئی ہے۔