گورنر پنجاب سحری کرنے چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ راولپنڈی پہنچ گئے

مرغ چنے،پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان سے سحری کا لطف اٹھایا‘عیدگفٹ بھی تقسیم کئے
 راولپنڈی(آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سحری کرنے چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ راولپنڈی پہنچ گئے۔مرغ چنے،پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان سے گورنرپنجاب نے سحری کا لطف اٹھایا۔لوگ گورنرپنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور گورنر کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں۔گورنرپنجاب  نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ بھی لاہوریوں کی طرح کھابوں کے شوقین ہیں۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے راولپنڈی کے لوگوں ملاقاتیں کیں اور بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے لوگوں کے درمیان بیٹھ کر سحری کی۔گورنرپنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی محلے میں جاکر لوگوں میں بیٹھنا پسند کرتا ہوں۔پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے۔