سندھ ہائیکورٹ کا فوڈ سٹریٹ ختم کرنے کا حکم،حکام سے رپورٹ طلب

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں سروس روڈ پر قائم غیر قانونی فوڈ اسٹریٹ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، اس کیس کی سماعت کے دوران وزارت بلدیات، ٹان ناظم، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل حسیب جمالی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سروس روڈ ٹریفک کی روانی کیلئے  انتہائی ضروری ہوتی ہے اور اس کی قانونی حیثیت کو کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹان انتظامیہ کے پاس سروس روڈ کی  حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے