سبزہ زار اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں،شفیق آباد نوانکوٹ اور مزنگ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مانگامنڈی میں حبیب الرحمان سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبآل فون,ہربنس پورہ میں رانا زبیر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون, ساندہ میں احمد علی سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ظہیر سے2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاون میں اجمل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔سبزہ زار اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد نوانکوٹ اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔