واشنگٹن (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہو گئی عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔برینٹ خام تیل کمی کے بعد 78.80 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74.30 ڈالر فی بیرل پرآ گئی ہے