لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ا?ئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 20 درجے تنزلی کے بعد 514 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 50 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ا?ؤٹ ا?ف فارم اوپنر صائم ایوب تین درجے تنزلی کے ساتھ 64ویں نمبر پر ا?گئے جبکہ حسن نواز کی 22 درجے تنزلی ہوئی اور وہ 68ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بابر اعظم اور محمد رضوان بھی بالترتیب 13ویں اور 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔فخر زمان کی رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 426 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ا?ٹھ درجے ترقی کرکے 79ویں نمبر پر ا?گئے ہیں۔کپتان سلمان علی ا?غا 8 درجے گر کر 93ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ا?سٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں، بھارت کے ابھیشیک شرما اور تلک ورما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز رینکنگ میں فاسٹ بولر عباس ا?فریدی دو درجے تنزلی کے بعد 608 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 22ویں نمبر پر ہیں، حارث رؤف 24ویں نمبر پر براجمان ہیں۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، اس کے بعد انگلینڈ کے عادل رشید اور بھارت کے ورون چکرورتی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں