تہران: ایران میں 2023 میں زائرین کی بس پر بم دھماکے کے جرم میں 2 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا اور یہ بس میں بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک چھوٹا بچہ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ایران نے اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا سنائی، تاکہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف واضح پیغام دیا جا سکے۔