1976میں قتل کا 2026میں بدلہ، معمرشہری مار ڈالا

محمد اسلم نے 50سال قبل محمد یار کو قتل کیا تھا اور اس جرم کی سزا بھی کاٹی 
اکرم ساتھی کے ہمراہ محمد اسلم کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار،مقدمہ درج 
 سرگودھا (خصوصی رپورٹ)موضع ماڑی میں 50سال قبل ہونے والے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے معمرشہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول محمد اسلم نے 1976ء￿  میں ڈیرہ مڑیانہ کے رہائشی محمد یار کو قتل کیا تھا اور اس نے اپنے جرم کی سزا بھی کاٹ لی تھی، اسی وجہ سیدونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی چلی آ رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز محمد یار کے بیٹے اکرم نے مبینہ طور پر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ محمد اسلم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔