ساتحہ گل پلازہ پر سیاست افسوسناک ہے:شازیہ مری

لگتا ہے آگ لگنے کے واقعے میں 18ویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں: رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ کراچی میں افسوسناک واقعے پر سب کو تکلیف ہوئی، دکھ کا جتنا بھی اظہار کیا جائے کم ہوگا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے لیکن اس واقعے پر جو سیاست کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی ضرورت ہے، لگتا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں اٹھارویں ترمیم کو آگ لگانا چاہتے ہیں