راولپنڈی میں بلڈنگ سیفٹی سروے شروع

راولپنڈی(آئی این پی )کراچی میں گل پلازا کی ہولناک آتشزدگی کے بعد راولپنڈی میں بلڈنگ سیفٹی سروے شروع کردیا گیا۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے شہر اور کینٹ کی کمرشل اور ملٹی اسٹوری بلڈنگز کا چار دن میں سیفٹی سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 166 عمارتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی زیر صدارت بلڈنگ سیفٹی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں موجود کمرشل عمارتوں کی حفاظتی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا