پکڑاجانیوالاڈاکو پولیس اہلکارنکلا

 قصور میں حمزہ سیموبائل چھیننیکی کوشش ، لوگوں نے حاکم علی کوپکڑلیا،2ساتھی فرار
قصور(خصوصی رپورٹ)واردات کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑاجانیوالاڈاکو پولیس اہلکارنکلا،2ساتھی فرارہوگئے،تفصیل کے مطابق بلھے شاہ ٹا ئون پیرووالا روڈ کے رہائشی رنگ الہٰی نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ میرا بیٹا حمزہ کام کے سلسلہ میں نجی بیکری پرجارہاتھا ،جب وہ فریدیہ چوک کے نزدیک پہنچا تو 3موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نے میرے بیٹے حمزہ کو روک کر اْس سے نقدی وغیرہ لوٹ لی ، موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو بیٹے نے شور کردیا، جس کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، جس کی شناخت حاکم علی جٹ کے نام سے ہوئی ہے ،جبکہ اْس کے 2ساتھی فرار ہوگئے، پکڑا جانے والا ڈاکو حاکم علی پولیس لائن میں بطورکانسٹیبل تعینات ہے، مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔