لاہور(کرائم رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی موجودگی میں کنو ینر کمیٹی آن جینڈر مین سٹریمنگ سارہ احمد کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،سید علی حیدر گیلانی، خرم خان ورک، محمد خان لغاری، احمد اقبال ، اسما احتشام الحق، سلمیٰ سعید اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی، پالیسی اور گورننس کے فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان نے خواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ویمن پارلیمانی کاکس کا مقصد ایک جامع اور منصفانہ قانون سازی کے عمل کو فروغ دینا ہے۔