مختلف علاقوں سے 4 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں سے4منشیات فروش گرفتارکر لئے گئے۔ مصطفی ٹائون پولیس نے محمد اعجاز سے 1 کلو 600 گرام چرس ، گوالمنڈی پولیس نے ملزم اسد سے ہزاروں مالیت کی چرس ، غازی آباد پولیس نے شہزاد اور عمران سے 3 کلو سے زائد چرس برآمدکی۔