لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 143 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 143 مقدمات کے ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا بکری منڈی قبرستان میں واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 143 سے زائد مقدمات درج تھے ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خان کے مطابق ملزمان کاشف اور فیصل سے نواں کوٹ کے علاقہ کی 6 وارداتیں ٹریس کی گئی ملزمان سے موقع پر پستول گولیاں موبائل فونز نقدی اور 2موٹر سائیکل برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نیایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔