انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 24 سے 28 جنوری تک ایوارڈز کا اعلان کرنے کا شیڈول جاری کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، 24 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ 25 جنوری کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔26 جنوری کو امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا، اور 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان متوقع ہے۔ آخرکار، 28 جنوری کو مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کو مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔