انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لیول ون خلاف ورزی پر بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔