جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

 ٹوکیو (آئی این پی )جاپان نے بحرالکاہل کی تہہ میں نایاب زمینی معدنیات کے ایک بے مثال ذخیرے کا انکشاف کیا ہے۔یہ ذخائر ٹوکیو سے تقریبا 1,200 میل کے فاصلے پر منامی توری شیما جزیرے کے قریب دریافت ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریبا 26 بلین ڈالرلگایا گیا ہے۔ جسے ماہرین جاپان کی معیشت اور عالمی سپلائی چین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 230 ملین ٹن وزنی نایاب زمینی عناصر پر مشتمل یہ ذخائر، جن میں کوبالٹ اور نکل جیسے قیمتی معدنیات شامل ہیں، الیکٹرک وہیکل بیٹریوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں۔