پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ میں دن کے وقت 25 فیصد بارش کا خدشہ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ میں دن کے وقت 25 فیصد بارش کا خدشہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ میچ سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دن کے دوران پچیس فیصد امکان ہے کہ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کا امکان 48 فیصد ہے۔رات کے وقت بارش کا امکان صرف 2 فیصد ہے، اور شام سات بجے کے قریب موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل آسمان صاف ہو جائے گا اور میچ اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہونے کا امکان ہے۔

اگر پاکستان یہ میچ جیتتا ہے، تو اس کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوں گے، جبکہ انگلینڈ کی جیت کی صورت میں بھی سیمی فائنل کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جو شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔