پولیس میں تبادلوں کا ریلا

8ڈی پی اوز،دیگر16پولیس افسروں کے تبادلیدوست محمد سیالکوٹ،اسد ملہی اوکاڑہ،وقار عظم میانوالی تعینات
لاہور( کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 8 ڈی پی اوز ،16دیگر پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے،دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ ،اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ ،وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی،محمد شفیق کو ڈی پی او جہلم ،ساجد کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ ، ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب،اخلاق تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن ،سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات ،فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب ،اسماعیل الرحمٰن کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب مقرر کر دیا گیا۔ احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،محمد راشد ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات،کیپٹن (ر) محمد اجمل اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب مقررکر دیئے گئے،فراز احمدکو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے،فیصل شہزاد سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کریں گے۔ عبادت نثار کوبھی سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے،کیپٹن (ر)بلال افتخار ایس ایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ ،عبدالو ہاب ایس ایس پی انویسٹی گیشن اینڈ انسپکشن سی سی ڈی پنجاب ،وسیم اختر چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ ،عائشہ بٹ ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ، فاروق احمد انور ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن ،محمود ہارون ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ساہیوال ریجن تعینات کیا گیا ہے۔