اسرار شاہ کا روحانی نیا کلام "اللہ میرا" رمضان 2026 کے لیے ریلیز

اسرار شاہ کا روحانی نیا کلام

پاکستان کے معروف اور مقبول گلوکار اور نعت گو اسرار شاہ نے ماہ رمضان المبارک 2026 کی مناسبت سے ایک دلکش اور روح پرور نیا کلام ریلیز کیا ہے جس کا عنوان "اللہ میرا" ہے۔

 یہ کلام خصوصی طور پر عقیدت اور محبت کے جذبات کو بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ سے محبت، توحید اور روحانی پیغام کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔اسرار شاہ نے اس کلام کی شاعری اور طرز تخلیق خود لکھی ہے، جبکہ اس کی ویڈیو کو ماجد رضا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ کلام نہ صرف مذہبی اور روحانی لحاظ سے اہم ہے بلکہ اس کی موسیقی اور انداز بھی دل کو چھو لینے والا ہے۔ اسرار شاہ کو ان کے گائیکی کے ہنر اور خاص طور پر نعت خوانی میں مہارت کے سبب بہت سراہا جاتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی شہرت ہے، خاص طور پر بالی وڈ میں ان کے چرچے ہیں۔ وہ کئی بھارتی فلموں کے لیے گانے گا چکے ہیں اور ان کی آواز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ افغان جلیبی سے ان کی شہرت بہت بڑھ گئی، جو ان کی ایک خاص پہچان بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے بھی گانے گائے ہیں۔ خاص طور پر، ان کا گایا ہوا پاکستانی فلم "شکر ونڈا وے" بہت مقبول ہوا تھا، جس نے عوام کے دل جیت لیے۔

اسرار شاہ کا یہ نیا کلام "اللہ میرا" رمضان کی برکات اور روحانی جذبوں کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے، اور انہیں عقیدت مندوں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔