نسیم شاہ کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے۔دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تو ایک موقع پر اْن کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیے۔ اس لمحے کو کیمرے کی ا?نکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کی ایک بار پھر تعریف کی۔قبل ازیں میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے ا?ئی تھی جس کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا