موٹر سائیکلیں ٹکرانے پر فائرنگ ، شہری زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) فردوس مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے فائرنگ کرنیوالے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پٹرولنگ پولیس کو گل بہار کالونی میں فائرنگ کے متعلق 15 کال موصول ہوئی ، ملزموں میں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے پر جھگڑا ہوا تھا، کراس فائرنگ ہوئی جس کی زد میں آکر محلے دار وکرم زخمی ہوا، ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزموں شہباز، اظہر، وقار کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔