اسلام آباد:وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست مسترد کر دی۔سماعت کے دوران ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا، جبکہ درخواست گزار گل خان بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ درج کرانے کی درخواست گزار کی سنجیدگی کا اندازہ اس کی عدم حاضری سے ہوتا ہے، جس کے بعد درخواست کو خارج کر دیا گیا۔واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔