غیر قانونی سٹورپرچھاپہ ، زائدالمیعادزرعی ادویات بر آمد

عارفوالا(خصوصی رپورٹ) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ پاکپتن کی جعلسازوں کے خلاف کارروائیاں جاری محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن پاک پتن نے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویڑن ذوالفقار علی غوری کی ہدایات پر عبد آ زرعی مرکز عارفوالا کے غیر قانونی سٹورپرچھاپہ ماراجہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی اور زائدالمیعادزرعی ادویات قبضہ میں لے کر پولیس تھانہ سٹی عارفوالا کے حوالے کر دیں ،اس موقع پرمیاں ظہوراحمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پی پی پلانٹ پروٹیکشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور زائدالمیعادزرعی ادویات فروخت کرنے والیکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق ڈویڑن بھرمیں جعلسازوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے تاکہ کسانوں کو معیاری ذرعی ادویات مہیا کی جاسکیں