جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور نکلنے کی فوٹیج سامنے آ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیئرمیں کے علاقے میں 18سالہ ملازمہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی بتایا گیا ہے کہ ہیرمیں 18سالہ ملازمہ سمیہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ سمیہ کی چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت سمیہ کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔سمیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔پولیس تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیاپولیس کا موقف ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور تمام شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔