غزہ (آئی این پی )مشرقی القدس کے قصبے العیساویہ میں رہائی پانے والا فلسطینی قیدی ہفتے کے روز اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔فلسطینی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیٹر نائل سلامہ عبید مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ نائل سلامہ عبید کو گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے چھٹے تبادلے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔