غلطی مت کریں! موبائل کی کال فارورڈنگ سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے

غلطی مت کریں! موبائل کی کال فارورڈنگ سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، لیکن کال فارورڈنگ سیٹنگ کی غیر محتاط استعمال مہنگا پڑ سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق کال فارورڈنگ فراڈ سب سے خطرناک سائبر فراڈز میں سے ایک بن چکا ہے، جس میں صارف کو نہ کسی لنک پر کلک کرنا ہوتا ہے اور نہ OTP شیئر کرنا پڑتا ہے، پھر بھی اکاؤنٹ سے پیسے نکل سکتے ہیں۔کئی صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ بغیر اطلاع کے فعال کر دی جاتی ہے، جس کے بعد بینک اور موبائل بینکنگ سے متعلق کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر چلی جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکاؤنٹ خالی نہ ہو جائے۔ یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ممکن ہے۔

ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ چیک کریں۔ کال فارورڈنگ چیک کرنے کے لیے *فون کے ڈائل پیڈ میں 21# ٹائپ کریں، جس سے معلوم ہو جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔چھوٹی سی سیٹنگ کی غفلت آپ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لیے اپنی کال فارورڈنگ سیٹنگ باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ بنائیں۔