نائیجیریا کی فضائو میں امریکی جاسوس طیاروں کی اڑانیں

پروازوں کا مقصد شدت پسند گروہوں اور تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے
اغوا  امریکی پائلٹ کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں‘ امریکی حکام
 واشنگٹن  (آئی این پی) افریقی ملک نائیجیریا کی فضائوں میں امریکی جاسوس طیاروں کی اڑانیں جاری ہیں۔ امریکی حکام اور فلائٹ ٹریکنگ معلومات کے مطابق یہ پروازیں سکیورٹی معلومات حاصل کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، جس سے امریکا اور نائجیریا کے درمیان تعاون میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ   اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا کہ ان پروازوں کے ذریعے کون سی مخصوص معلومات حاصل کی جا رہی ہیں  تاہم مغربی افریقہ میں یہ سرگرمیاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں نائجیریا میں مسیحی برادری پر حملوں کو روکنے میں ناکامی پر فوجی مداخلت کی دھمکی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ پروازیں ہمسایہ ملک نائیجر میں ایک امریکی پائلٹ کے اغوا کے چند ماہ بعد بھی کی جا رہی ہیں جس کے تحت امریکا نے سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے ہیں۔ نگرانی کے لیے استعمال ہونے والا طیارہ عموما گھانا سے اڑان بھرتا ہے، نائجیریا کے اوپر پرواز کے بعد واپس گھانا کے دارالحکومت اکرا پہنچ جاتا ہے ، اس طیارے کو ایک نجی امریکی کمپنی چلا رہی ہے جو امریکی فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے