امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ خفیہ جاسوس قرار، سوشل میڈیا پر نئی ہیرو بن گئیں

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر  طوفان برپا  ہے جس میں  امریکی صدر نے اعتراف کیا   کہ انہیں صدر پیوٹن کے فریبی جملوں کی حقیقت ان کی بیگم ملانیا نے بتائی۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری بات چیت پیوٹن سے ہمیشہ بڑی خوشگوار ہوتی ہے۔ میں گھر آ کر ملانیا سے کہتا ہوں، آج تو بڑی مزے کی گفتگو ہوئی۔ وہ فورا کہتی ہے: واقعی؟ ابھی ایک اور شہر پر میزائل گرا ہے۔یہ سن کر سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ کسی نے ملانیا کو ایجنٹ ٹرمپینکو قرار دیا تو کسی نے ان کی یوکرینی وردی میں ایڈیٹ کی گئی تصویر پوسٹ کر دی جس میں وہ بڑے خفیہ انداز میں ایک ہیٹ کے نیچے سے جھانک رہی ہیں  بالکل جیسے کسی جاسوسی فلم کی ہیروئن۔