لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ’میٹ اینڈ گریٹ‘ کیلئے 7 منٹ میں میک اپ کرنے کی ویڈیو فینز کے ساتھ سوشل میڈیاپر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر نے 'جانان' سے کریئر کا آغاز کیا لیکن انکی شہرت کے آسمان پر پہنچانے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا جس میں وہ 'ہالا' نامی کردار نبھاتی نظر آئیں۔جتنی شہرت ہانیہ کو ’میرے ہمسفر‘ نہیں دلواسکا تھا وہ رواں سال نشر ہونے والا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم’ دلوا گیا اور اداکار عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اداکاری تو کمال ہے ہی لیکن انکا سوشل میڈیا پر متحرک رہنا اور اپنی انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز شیئر کرنا سب کی توجہ کا مرکز بنتا رہتا ہے۔ہانیہ عامر کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ریل انکی ’گیٹ ریڈی ود می‘ ہے کیونکہ اس میں وہ ہیئر ڈو اور میک اپ کرتے ہوئے ایسی دلچسپ باتیں کرتی ہیں کہ فینز رِیل ایک نہیں بلکہ متعدد مرتبہ لازمی دیکھتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیو یارک میں منعقدہ ’میٹ اینڈ گریٹ‘ کیلئے تیار ہوتی نظر آئیں