لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راولپنڈی رائو کریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے بھی شرکت کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اپ گریڈیشن، ملازمین کی فلاح و بہبود کے امور زیر غور آئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اپ گریڈیشن امور بارے بریفنگ دی،پنجاب ہائی وے پٹرول، ڈی ایل آئی ایم ایس کنٹرول رومز، ڈیش بورڈز کی اپ گریڈیشن، ٹرانسپورٹ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔